22 اگست 2016 - 01:25
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا اعلی کمانڈر شہید+تصویریں

عراق کی عسکری تنظیم بدر کے سربراہ ہادی العامری نے ایک بیان جاری کر کے اس تنظیم کے کمانڈر کے شہید ہونے کی تصدیق کی اور عراقی عوام کو تسلیت دیتے ہوئے اس مرد مجاہد کو عوام اور سماج کی راہ میں بہترین خدمتگذار قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر الرمادی کے علاقے جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے لیے کیے گیے فوجی آپرہشن میں اس ملک کی عسکری تنظیم بدر کے ایک اعلی کمانڈر تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔
اس کمانڈر کا نام حمزہ عبد اللہ حسین العجیلی تھا جسے عرف عام میں ابو ارکان کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔
عراق کی عسکری تنظیم بدر کے سربراہ ہادی العامری نے ایک بیان جاری کر کے اس تنظیم کے کمانڈر کے شہید ہونے کی تصدیق کی اور عراقی عوام کو تسلیت دیتے ہوئے اس مرد مجاہد کو عوام اور سماج کی راہ میں بہترین خدمتگذار قرار دیا۔
اس شہید کے جنازہ کو حرم امیر المومنین میں تشییع کیا گیا۔ واضح رہے کہ جدید ترین رپورٹ کے مطابق تاہم جزیرہ خالدیہ کا اسی فیصد علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲